تین چار لوگوں کے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمن کی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بول پڑے

تین چار لوگوں کے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمن کی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بول پڑے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار کا کہنا ہے کہ تین چار افراد کے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمن کی ضرورت نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے، آج بھی عمران خان کو کہتا ہوں تین چار لوگ جس قسم کی باتیں کرتے ہیں آپ کو دشمن کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ڈبل ہوگئی ہیں۔غریب طبقے کی اتنی انکم نہیں بڑی ،ہمیں اپنے ریسورسز اور ریزرورز کو دیکھنا چاہئے۔ پاکستان میں بحران تین چار سال میں اتنا بڑھ جائے گا کہ گیس نہیں ملے گی، آج سے نئے کنکشن لگنا بالکل بند ہو جائیں گے۔ اب ہتر اپنے چولہے اور دوسری چیزیں زیادہ تر بجلی پر کر لیں۔ میں نے پرپوزل دیا ہے کہ بجلی سستی کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=xnjPYDKGlog

واضح رہے کہ حکومت نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی لگا دی۔ وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر نے بتایاکہ گیس کا پرائسنگ میکنزم لارہے ہیں اور اس کے لیے قانون سازی کریں گے۔ حماد اظہر نے کہا کہ جب تک نیا گیس پرائسنگ میکینزم نہیں آتا گھریلو گیس کنکشن پر پابندی لگارہے ہیں، گیس کنکشن پر پابندی سوئی ناردرن اور سدرن دونوں کے لیے ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون سازی کے بغیر کمپنیوں کو سالانہ 35 سے 40 ارب روپے نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو درآمدی گیس دی جائے گی۔دوسری جانب حکومت نے گھی کی قیمت میں 109 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام دشمن فیصلہ کر لیا۔ یوٹیلٹی سٹور پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا۔یوٹیلٹی سٹورز پر ملنے والے گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10لیٹر کین میں 1090 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔