'محسن نقوی صحافیوں کو کوڑے لگوانا چاہتے ہیں، انہیں ناکامی ہو گی'

وزیر داخلہ محسن نقوی جن کی زبان بول رہے ہیں اصل میں فیک نیوز انہی کا ایجنڈا تھا۔ پہلے ہی پوری دنیا میں پاکستان سمیت صرف 3 ملک ہیں جہاں اظہار رائے قابل دست اندازی جرم ہے۔ محسن نقوی جو ایجنڈا لے کر آ رہے ہیں انہیں شرمندگی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

'محسن نقوی صحافیوں کو کوڑے لگوانا چاہتے ہیں، انہیں ناکامی ہو گی'

پاکستان میں مین سٹریم میڈیا پہلے ہی سرینڈر کر چکا ہے، جو چیدہ چیدہ مخالف آوازیں سوشل میڈیا پر موجود ہیں انہیں بھی بند کروانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ محسن نقوی پھر سے صحافیوں کو کوڑے اور ڈنڈے لگانے کا ارادہ بنا رہے ہیں۔ محسن نقوی آزادی اظہار رائے کو دبانے کا جو ایجنڈا لے کر آ رہے ہیں انہیں شرمندگی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ کہنا ہے صحافی آصف بشیر چوہدری کا۔

نیا دور ٹی وی کے پروگرام 'خبرسےآگے' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اچانک سے پاکستان میں فیک نیوز پر جس طرح شور مچایا جا رہا ہے تو لگتا ہے جیسے یہ کوئی وبا ہے جو صرف پاکستان میں آ رہی ہے۔ پوری دنیا میں سوشل میڈیا چل رہا ہے اور ڈیفے میشن لاز کے ذریعے اسے کنٹرول بھی کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی جن کی زبان بول رہے ہیں اصل میں فیک نیوز انہی کا ایجنڈا تھا۔ پہلے ہی پوری دنیا میں پاکستان سمیت صرف 3 ملک ہیں جہاں اظہار رائے قابل دست اندازی جرم ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سینئر صحافی اعجاز احمد کے مطابق حکومت کو سوشل میڈٰیا پر پابندیاں لگانے سے گریز کرنا چاہیے اور ہم صحافیوں کو خود ذمہ داری کا مظارہ کرتے ہوئے جھوٹ نہیں پھیلانا چاہیے۔ صحافی شاہد میتلا نے کہا کہ کور کمانڈر منگلا کے استعفے کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ اسے معمول کا واقعہ سمجھنا چاہیے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔