حتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ نہ ملٹری کورٹ ہے نہ ان کیمرہ کورٹ ہے، عوام کو حق ہے عدالت آنے کا اور کارروائی دیکھنے کا لیکن وکلا کو عدالت آنے سے روکا گیا جس سے کارروائی میں تاخیر ہوئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھاکہ اپوزیشن پر دباؤ ڈال کر کٹھ پتلی کی طرح چلانے کی کوشش کررہے ہو ،پیپلزپارٹی نے یحییٰ، ضیا اور مشرف آمریت کا بھی مقابلہ کیا، اس کٹھی پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے۔
ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ہم بھی لائن میں آجائیں، ہم نہ پہلے دباؤ میں آئے ہیں نہ اب دباؤ میں آئیں گے ، جمہوریت ، این ایف سی ، 18ویں ترمیم کسی پر اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے، پورے خاندان کو گرفتار کرنا ہے کرلو، 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔