واضح رہے کہ حکومت نے 400 افراد کی ایک فہرست جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے ان لوگوں سے مشاورت کی ہے۔
اس فہرست کے منظر عام پر آنے کے بعد پروفیسر اور مصنف یعقوب خان بنگش نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ میں ان 400 ماہرین میں شامل ہوں جنہوں نے یکساں قومی نصاب کی منظوری دی۔
یعقوب خان بنگش نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ مجھے نیند میں چلنے کی بیماری کی دوا لینی چاہیے۔
A proud moment: Unknown to me, I was one of the '400' experts who had approved the Single National Curriculum! Must take sleep walking pills...
See at No 377: https://t.co/9L0JtbEnm1
— Yaqoob Khan Bangash (@BangashYK) August 17, 2020