مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی انتقامی سیاست نے کسی مخالف کی بہن بیٹی کو نہیں چھوڑا۔
مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اہلیہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن جو پیمانے آپ ان کیلئے چاہتے ہیں وہی کلثوم نواز مرحومہ کیلئے ہونے چاہئے تھے، یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ جب پی ٹی آئی کے لوگ ڈاکٹرز کا روپ دھار کر لندن کے ہسپتال کے آئی سی یو میں کلثوم نواز کی تصاویر لینے داخل ہوئے، کلثوم نواز بستر مرگ پر تھیں اور یہ کہتے تھے کہ انہیں کچھ ہوا ہی نہیں ، یہ لوگ ہسپتال میں چھپ کر کھاتے پیتے، ہنستے ہیں، جب میں لندن اپارٹمنٹ سے ہسپتال جاتی تو پی ٹی آئی کے ورکرز گالیاں دیتے تھے، میرے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے کو گالیاں دی جاتیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کی انتقامی سیاست نے کسی مخالف کی بہن بیٹی کو نہیں چھوڑا ، مجھے ڈیتھ سیل میں قید کیا گیا ،کیا میں کسی کی بیٹی نہیں؟ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران اپ کے وزراء نے انتہائی غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کیا ، مریم اورنگزیب کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کی ۔ ''
مریم نواز نے کہا کہ خاتون اول کا احترام کرتے ہیں مگرمعیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، لوگوں کے گھروں میں دیواریں پھلانگ کر جانا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مشیران اور معاونین نے عاصمہ شیرازی، غریدہ فاروقی، ثناء بچہ اور دیگر خاتون صحافیوں کے لئے جو زبان استعمال کی وہ ناقابلِ برداشت تھی، کیا یہ خواتین کسی کی بہنیں اور بیٹیاں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر کا مطلب انصاف کی فراہمی سے انکارہے، عدالت ثبوت مانگتی ہے تو نیب مہلت مانگ لیتا ہے، عمران خان نے گزشتہ روزشہری کےخلاف ریاستی ادارے کو استعمال کیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام آپ کو کن الفاظ سے یاد کرتی ہے،
انہوں نے کہا کہ عمران خان چینلزکی بندش کےبجائےاپنا اوروزراء کامنہ بند کریں، امیدہےتحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی، پاکستان اب مزید بربادی کامتحمل نہیں ہوسکتا ، اتحادی عوام کی آوازپرلبیک کہیں۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں،ایم این ایز،ایم پی ایزتقریباً فارورڈ بلاک بنا کربیٹھےہیں، عمران خان جس ملک میں جاتےہیں تماشہ بناکرآجاتےہیں، عمران خان پاکستان کےبنےبنائےتعلقات خراب کردیتےہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ عمران خان کووزیراعظم ہاؤس کےایک کمرےمیں بندکردیناچاہیے، دنیاکاپہلاوزیراعظم ہےجوبنی گالاسےوزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹرپرجاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ریاستی نواب یابادشاہ نہیں،آپکابھی احتساب ہوگا، ایک ایک پائی کاحساب دیناہوگا،لندن بھاگنےنہیں دیں گے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزیدبڑھےگی۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کاکچن دوسرےچلاتےہیں انہیں مہنگائی کاکیاپتہ، عمران خان نے4سال انتقام کےعلاوہ کچھ نہیں کیا، عمران خان کی جرائم کی فہرست طویل ہے، خاتون اول محترم لیکن سب کیلئےایک معیارہوناچاہیے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ لندن میں پی ٹی آئی ورکرز گھر کے باہر مجھےگالیاں دیتےتھے، میری والدہ بیمارتھیں،پی ٹی آئی ورکرزنےگھرپرحملےکیے ، مخالفین کی کون سی بیٹی،بہو،ماں آپکےانتقام سےبچی؟
انہوں نے کہا کہ وزراء نےمجھ پرذاتی حملےکیے، عمران خان انہیں شاباشی دیتےتھے، جومعیارخاتون اول کیلئےرکھتےہیں وہی دوسروں کیلئےبھی رکھیں۔
مریم نواز نے کہا کہ محسن بیگ جب آپ کےساتھ تھےتواچھےتھے، عمران خان نےمحسن بیگ کےخلاف ریاستی ادارے کو استعمال کیا، محسن بیگ نےعمران خان کیلئےفنڈنگ کی تھی، عمران خان کی ذہنی حالت پرترس آتاہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=tCYRnKpu4bE