پیپلز پارٹی بلوچستان میں اتحادی حکومت بنائے گی، فیصلہ ہو گیا

پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں واحد پارٹی کے طور پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جبکہ بلوچستان میں اسے دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنا پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اگر بلوچستان میں حکومت بنانے میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرتی ہے تو پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے گی۔

پیپلز پارٹی بلوچستان میں اتحادی حکومت بنائے گی، فیصلہ ہو گیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد میں سرفراز بگٹی کی رہائش گاہ پر بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے منتخب ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی صادق عمرانی نے کہا کہ عوام نے ہمیں اکثریت دی ہے تو حکومت بنانا ہمارا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن ہمارے اتحاد میں شامل ہو گی، پارٹی قیادت بلوچستان کے لیے جسے وزیر اعلیٰ نامزد کرے گی وہ ہم سب کو قبول ہو گا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 11، 11 نشستیں پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف نے جیتی ہیں جبکہ 10 سیٹوں پر مسلم لیگ ن کامیاب رہی ہے۔ 6 نشستیں آزاد امیدوار جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ 4 بلوچستان عوامی پارٹی اور 3 نیشنل پارٹی نے جیتی ہیں۔

پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں واحد پارٹی کے طور پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جبکہ بلوچستان میں اسے دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنا پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اگر بلوچستان میں حکومت بنانے میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرتی ہے تو پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے گی۔ اسی طرح مرکز میں بھی دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی حمایت سے حکومت بنائیں گی۔