Get Alerts

پریشانی تو سلیکٹڈ کے لیئے ہے، وہ استعمال ہوچکا اور اسکے متبادل کو کھڑا کیا جا رہا ہے: مریم نواز

پریشانی تو سلیکٹڈ کے لیئے ہے، وہ استعمال ہوچکا اور اسکے متبادل کو کھڑا کیا جا رہا ہے: مریم نواز
پاکستان کی سیاست میں اس وقت بھونچال کی کیفیت ہے اور آئے روز اس کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تازہ ترین ٹویٹ مریم نواز کی جانب سے کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک ٹویٹر صارف کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز انکے لیئے ناخوشگوار دن نہیں تھا خاص کر جب آپکو معلوم ہو کہ یہ سب کیا  اور کیوں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی کے دن تو سلیکٹڈ کے لیئے شروع ہو چکے ہیں جس کے متبادل کو پالاجا رہا ہے کیوں کہ وہ استعمال ہوچکا۔

انکی ٹویٹ کے جواب میں سینکڑوں صارفین یہ کہہ رہے کہ انکا اشارہ پیپلز پارٹی کی جانب ہے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1372230811559268359

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں۔ نواز شریف اگر جنگ کے لئے تیار ہیں تو لانگ مارچ ہو یا عدم اعتماد کا معاملہ، انہیں وطن واپس آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وطن آجائیں ہم استعفے انکو دے دیں گے۔  اسمبلیوں کو چھوڑنا عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ ہم پہاڑوں پر سے نہیں بلکہ پارلیمان میں رہ کر لڑتے ہیں۔

دوسری جانب مریم نواز نے آصف علی زرداری کو انکی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکے والد کی جان کو خطرہ ہے ایسے میں وہ کیسے ملک میں واپس آئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آصف علی زرداری ان کے والد کی جان کے تحفظ کی گارنٹی دیں تو وہ واپس آجائیں گے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم کا کی جانب سے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے امیدوار مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ جب زرداری صاحب نےگفتگو فرمائی تو عجیب سالگا۔ گفتگو سےاندازہ ہورہاتھا کہ یہ بنانےوالی باتیں نہیں بگاڑنےوالی باتیں ہیں۔ آصف زرداری کی باتوں پرافسوس ہواوہ بڑے آدمی ہیں ہم اس طرح ردعمل نہیں دے سکتے