'حملے کے بعد دھمکیوں پر خوفزدہ ہوگیا تھا'

سلمان خان نے اعتراف کیا کہ حالیہ دھمکیاں ان کی زندگی کو مشکل بنا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اب ہر جگہ مکمل سکیورٹی کے ساتھ جا رہا ہوں۔ مجھے علم ہے کہ جو کچھ ہونا ہے وہ ہو کر رہنا ہے۔ ہم کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔

'حملے کے بعد دھمکیوں پر خوفزدہ ہوگیا تھا'

بھارتی اداکار سلمان خان ان دنوں رہائشگاہ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، تاہم اب ان کا ردعمل بھی سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پریشان ہیں، گزشتہ دنوں گھر کے باہر صبح کے اوقات میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی۔

اگرچہ گھر کے باہر ’وائی پلس‘ سکیورٹی ممبئی پولیس کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم اب سلمان خان نے بھی گھبرانے اور خوف کا شکار ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

سلمان خان کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سخت سکیورٹی غیر محفوظ ہونے سے بہتر ہے۔ جبکہ سلمان خان کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ حالیہ دھمکیاں ان کی زندگی کو مشکل بنا رہی ہیں۔

دبنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں اب ہر جگہ مکمل سکیورٹی کے ساتھ جا رہا ہوں۔ مجھے علم ہے کہ جو کچھ ہونا ہے وہ ہو کر رہنا ہے۔ ہم کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔ جبکہ خدا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مجھے یقین ہے کہ وہ ہے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہے کہ میں آزادانہ گھومنا شروع کر دوں، ایسا نہیں ہے۔اب میرے ارد گرد کئی شیرہ موجود ہیں۔ کئی بندوقیں ان دنوں میری طرف ہیں، یہاں تک کہ میں انہیں دیکھ کر خوف میں مبتلا ہوں۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو ممبئی کرائم برانچ نے گجرات کے بھوج میں منگل کی صبح گرفتار کرلیا۔

ملازمین کی شناخت 24 سالہ وکی صاحب گپتا اور 21 سالہ ساگر شری جوگندر پال کے طور پر کی گئی ہے، جو بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے مسیحی علاقے کے رہنے والے ہیں۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ممبئی لے جایا جارہاہے۔

بھارتی پولیس ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتےہوئے بتایاکہ ان دونوں کو انمول بشنوئی کے گینگ نے کام پر رکھا تھا اور انہیں اس جرم کے لئے کچھ رقم بھی دی گئی تھی۔

بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھرپر فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان اپنی موٹر سائیکل ایک چرچ کے نیچے چھوڑ کر مختلف ذریعوں سے سفر کرتے ہوئے احمد آباد پہنچ گئے تھے۔

ملزمان نے بھاگتے ہوئے اپنے کپڑے بھی تبدیل کر لیےتھے۔

سرکاری ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی بندوق مقامی طور پر نہیں تیار کی گئی ہے، پستول کو بعد میں پانی میں پھینک دیا گیاتھا۔

سینیئر پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ ملزمان کو 13 اپریل کو باندرہ میں ایک پل کے نیچے کسی نامعلوم شخص نے یہ ہتھیار فراہم کیا تھا۔

تاہم پولیس ابھی تک اسلحہ برآمد نہیں کر سکی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اتوار کو بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے گھر کے باہر 2 نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ممبئی پولیس کی جانب سے علاقے میں سکیورٹی غیر معمولی کر دی ہے جبکہ واقعے کے بعد تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد کرائم برانچ، مقامی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے مقام کا دورہ کیا ہے جبکہ موقع سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی چلانے والوں کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہوسکتا ہے۔

بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملی تھیں۔

واضح رہے جیل میں قید گینگ وار سرغنہ لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ بھارتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ آور انہی دونوں گینگ وار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

پچھلے برس نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کی گینگ کے 10 بڑے اہداف میں شامل ہیں۔

این آئی اے کے مطابق بشنوئی گینگ اداکار کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کی وجہ اداکار کی جانب سے 1998 میں کیا جانے والا کالے ہرن کا شکار ہے، جس پر بشنوئی کمیونٹی برہم ہوئی تھی۔

لارنس بشنوئی نے کچھ عرصہ قبل انکشاف کیا تھا کہ سمپت نہرا نامی شخص کو اداکار کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا تھا جس نے ان کے گھر کی نگرانی بھی کی تھی اور منصوبے پر عمل سے قبل پولیس کی نظر میں آ گیا تھا اور اس کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پچھلے برس 11 اپریل کو بھی اداکار کو دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد سلمان خان کے گھر کی سکیورٹی کو بڑھاتے ہوئے وائے پلس کا سٹیٹس دے دیا گیا تھا۔

اپریل 2023 میں نامعلوم نمبر سے موصول ہونی والی کال میں صارف نے اپنا نام ’راکی بھائی‘ بتایا تھا، جو کہ جودھپور، راجھستان سے بات کر رہا تھا۔جس نے دھمکی دی تھی کہ وہ سلمان کو 30 اپریل کو قتل کر دے گا۔

ان کو مبینہ طور پر برطانیہ میں مقیم ایک انڈین طالب علم کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی، جس کے بعد اس کے خلاف لُک آؤٹ سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔

 اسی طرح ایک دھمکی آمیز خط سلمان خان کے والد کو بھی اس وقت دیا گیا تھا جب وہ ایک پارک میں واک کر رہے تھے۔

27 جون 2023 کو کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار نے بھی سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں ہر حال میں نشانہ بنائیں گے۔