نیشنل بینک آف پاکستان کے میڈیا ہیڈ کرونا سے انتقال کر گئے

نیشنل بینک آف پاکستان کے میڈیا ہیڈ کرونا سے انتقال کر گئے
نیشنل بینک پاکستان کے میڈیا ہیڈ سید ابن حسن کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

 جیو کے مطابق سید ابن حسن کچھ روز سے کرونا وائرس میں مبتلا تھے اور طبیعت بگڑنے پر جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔


سیدابن حسن کی نمازجنازہ امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی اور انہیں وادی حسن قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔