امریکا کے فیڈرل ریزرو بورڈ نے منی لانڈرنگ کی خلاف ورزیوں پر نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف 20 اعشاریہ 4 ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
فیڈرل ریزرو بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک امریکا میں کام کرنے والا ایک غیر ملکی بینک ہے جس کا صدر دفتر پاکستان میں ہے، اس کی جانب سے منی لانڈرنگ کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
https://twitter.com/federalreserve/status/1496877945620680707?s=20&t=gQywMatWGx-15mTxsprsVg
نوٹیفیکشین میں کہا گیا ہے پاکستانی بینک نے امریکی بینکنگ آپریشنز کے موثر رسک مینجمنٹ پروگرام یا کنٹرولز کو برقرار نہیں رکھا جو منی لانڈرنگ مخالف قوانین کی تعمیل کرنے کے لیے کافی ہے۔
فیڈرل ریزرو بورڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان سے اپنے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے بھی کہے گا۔
ذرائع کے مطابق مطابق فیڈرل ریزرو بورڈ نے نیشنل بینک کیخلاف یہ کارروائی نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز کے ساتھ مل کر کی ہے۔