شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر کے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا

شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر کے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا
دنیا نیوز کے اینکر پرسن کامران خان کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر ندیم بابر نے ن لیگ کے مرکزی رہنماشاہد خاقان عباسی کو مباحثے کا چیلنج دیا تھا تاکہ ایل این جی معاملے پر کرپشن کے حوالے سے اصل حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔

پروگرام کے بعد کامران خان کی جانب سے اس چیلنج کے حوالے سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’’عوامی فیصلہ کیا حکومت نے ایل این جی پیٹرولیم مصنوعات خریداری میں کرپشن کی ندیم بابر نے آج محترم شاھد خاقان عباسی کو مناظرہ کا کھلا چیلنج  دیا وہ کل ہمارے شو میں عباسی صاحب کے منتظر رہیں گے میں خوشی سے شاندار مباحثہ کی میزبانی کروں گا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا انشاللہ ‘‘

تاہم دنیا نیوز ہی کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم کے مشیر ندیم بابر کا ایل این جی معاملے پر کئے گئے چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان مکالمہ آج شام 9:30 بجے دنیا نیوز کے شو ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں ہوگا۔