Get Alerts

کرپشن الزامات: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سی ڈی اے کے دو افسران کو گرفتار کر لیا

کرپشن الزامات: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سی ڈی اے کے دو افسران کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پیر کے روز کرپشن کے الزامات پر وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) کے دو اہم افسران کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) کے 50 سے زیادہ افسران پر ایف ائی اے میں کرپشن کے الزامات کی انکوائریاں چل رہی ہیں اور ایف آئی اے نے حال ہی میں کچھ انکوائریز پر کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے نیا دور میڈیا کو بتایا کہ اس وقت وفاقتی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) کے 50 سے زائد افسران کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں، جن میں سے کچھ آخری مراحل میں ہیں اور ان پر بھی جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ایف آئی اے اہلکار نے بتایا کہ آج کی گرفتاریاں بھی انہیں انکوائریز کا حصہ ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق پیر کے روز سی ڈی اے کے سابقہ ڈائریکٹر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل وقار اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس خواجہ ناصر کو ادارے میں بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے، دونوں افسران اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔