سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، عدالت نے بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو رہا یا بھارت کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کلبھوشن یادیو کی بریت، رہائی اور بھارت کو حوالگی کی استدعا مسترد کردی گئی، وہ پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا ذمہ دار ہے، پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔
کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بے گناہ قرار دیکر رہا کرنے اور ہندوستان واپس نہ بھجوانے کا عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ وہ پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا ذمہ دار ہے۔ پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 18, 2019
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو خوش آئند کہا ہے اور بھارت کی فتح قرار دیا ہے۔
We welcome today’s verdict in the @CIJ_ICJ. Truth and justice have prevailed. Congratulations to the ICJ for a verdict based on extensive study of facts. I am sure Kulbhushan Jadhav will get justice.
Our Government will always work for the safety and welfare of every Indian.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 17, 2019
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی اپنی ٹویٹ میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو بھارت کی بڑی جیت قرار دیا۔
I wholeheartedly welcome the verdict of International Court of Justice in the case of Kulbhushan Jadhav. It is a great victory for India. /1
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) July 17, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت اور بھارت کے حوالے کرنے کی بھارتی درخواست کو مسترد کردیا تھا، جبکہ پاکستان کو فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کی ہدایت کی تھی۔