حکومت نے پی ٹی وی کی ماہانہ فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی

حکومت نے پی ٹی وی کی ماہانہ فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی
حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی) کی ماہانہ لائسنس فیس بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ سے پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کی منظوری لے لی ہے اور پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بذریعہ بجلی بل وصول کرتی ہے۔