Get Alerts

وزیر اعظم عمران خان کے کل 15 معاونینِ خصوصی میں سے 5 دہری شہریت کے حامل

وزیر اعظم عمران خان کے کل 15 معاونینِ خصوصی میں سے 5 دہری شہریت کے حامل
تازہ ترین انکشاف کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے کل 15 معاونینِ خصوصی میں سے 5 دہری شہریت کے حامل نکل آئے ہیں جب کہ معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔ ذلفی بخاری مستقل برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔

معاونینِ خصوصی سے متعلق جو تفصیلات کابینہ ڈویژن سے جاری کی گئی ہیں، ان کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدرس کے پاس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت بھی موجود ہے۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے نیشنل سکیورٹی ڈویژن معید یوسف امریکہ کے رہائشی ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل ہیں۔ یاد رہے کہ اب سے چند ماہ قبل سامنے آنے والے آئی پی پی سکینڈل میں بھی ندیم بابر کا نام شمل تھا۔

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے پاس کینیڈین مستقل ریذیڈنسی ہے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل ہم نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ کابینہ میں ایسے لوگ شامل ہیں جو حکومت ختم ہونے کے اگلے دن ہی اپنا بریف کیس اٹھائیں گے اور ملک سے چلے جائیں گے۔ ان کا اشارہ بھی غیر منتخب اراکینِ کابینہ کی طرف ہی تھا۔