'پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا'

جس معاشی بحران کا پاکستان کو آج سامنا ہے اس سے بڑا بحران ماضی میں نہیں آیا۔ اپوزیشن کہتی ہے پاکستان کو سری لنکا بن جانا چاہیے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں اگر پاکستان ڈیفالٹ ہو کر سری لنکا بنتا ہے تو کیا اپوزیشن کے لوگ بچ جائیں گے؟

'پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا'

عمران خان سمجھتے ہیں کہ رائے عامہ ان کے حق میں ہے اور وہ جو بھی کریں گے عوام ان کا ساتھ دیں گے۔ پاکستان دشمنی میں جس حد تک پی ٹی آئی والے گئے ہیں پاکستان کے خلاف نفرت کا اظہار کرنے والے ان سے بدتر لوگ میں نے نہیں دیکھے۔ بھارت 75 سالوں میں پاکستان کو کمزور کرنے میں اتنا کامیاب نہیں ہو سکا جتنا انہوں نے کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف دفتر کے سامنے احتجاج پی ٹی آئی کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا اور فوج کے خلاف بھی سوچ سمجھ کر نعرے لگائے گئے۔ یہ کہنا ہے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار افتخار احمد کا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا جس معاشی بحران کا پاکستان کو آج سامنا ہے اس سے بڑا بحران ماضی میں نہیں آیا۔ اپوزیشن کہتی ہے پاکستان کو سری لنکا بن جانا چاہیے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں اگر پاکستان ڈیفالٹ ہو کر سری لنکا بنتا ہے تو کیا اپوزیشن کے لوگ بچ جائیں گے؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو کوئی نہیں بچے گا۔

سینیٹ چیئرمین کے لیے سنجرانی فارمولے جیسا کچھ نہیں ہو گا۔ پنجاب میں سینیٹ کے الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کے دو لوگوں یعنی حامد خان اور زلفی بخاری کو سیٹیں مل جائیں گی، باقی ان کی خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشست مشکل میں نظر آتی ہے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔