وزیراعظم ہاوس کو سمری موصول، جنرل باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کادورہ بلاول بھٹو کا میڈیا سے متعلق بیان

وزیراعظم ہاوس کو سمری موصول، جنرل باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کادورہ بلاول بھٹو کا میڈیا سے متعلق بیان

ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر جس طرح سے بتایا جا رہا تھا کہ بحران پید ہوگیا ہے جو حل نہیں ہو رہا دراصل یہ معاملہ اس دن ختم ہوگیا تھا جس دن آرمی چیف خو وزیر اعظم سے ملنے چلے گئے تھے۔ میڈیا کے لیے یہ ہضم کرنا مشکل تھا۔ اعزاز سید خبر سے آگے میں



 



اس وقت جو اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے دورے دکھائی دے رہے ہیں یہ صرف کاسمیٹکس ہیں۔ اندر کی خبریں یہ ہی ہیں کہ اعتماد کو زبردست دھچکا پہنچا ہے اور اب اگلے الیکشن میں پہلی جیسی مدد فراہم نہیں کی جا سکتی۔ نادیہ نقی خبر سے آگے میں



 



صحافی و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شمع جونیجو، مرتضی' سولنگی سمیت دیگر شخصیات پر پیپلز پارٹی کے عہدہداروں کے ہاتھوں سوشل میڈیا پر عصبیت سے بھرپور حملے، بلاول بھٹو ان کا اجلاس بلائیں اور انکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کریں۔ رضا رومی خبر سے آگے میں



 



مجھے ذاتی طور پر معلوم ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اعلی' سطحی رابطہ موجود ہے۔ مجھے حیرت نہیں ہوگی اگر پارلیمان میں ایک مخصوص ماحول میں تحریک عدم اعتماد آجائے گی۔ اور اگر سازگار ماحول ہوا تو یہ حکومت تو دو وٹس ایپ پیسجز کی مار ہے۔ مرتضی' سولنگی خبر سے آگے میں