ہنستی مسکراتی نمرتا

ہنستی مسکراتی نمرتا
ہنستی مسکراتی نمرتا

مسکراہٹ دو قسم کی ہوتی ہے

مصنوعی مسکراہٹ، دلی مسکراہٹ

نمرتا کی کوئی بھی تصویر مصنوعی مسکراہٹ میں نہیں ہے

نمرتا کی تمام تصاویر میں دلی مسکراہٹ ہے

ایک ایسی مسکراہٹ جس میں ایک کامیابی کا خواب ہو

ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟

دل سے مسکرانے والی لڑکی خودکشی کر لے

میرا دل نہیں مانتا

نمرتا کی دل سے مسکراتی تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں

کہ وہ دنیا سے مایوس نہیں تھی

سیاحت کی شوقین

خوبصورت، خوش لباس لڑکی

کتابوں سے محبت کرنے والی

علم سے انسانیت کی بیماریاں دور کرنا چاہتی تھی

ضرور کوئی ایسی مسکراہٹوں کا دشمن ہے

جس نے مسکراہٹ چھین کر، آنسو بانٹے

مسلمان ہو کر ایک ہندو لڑکی کے لیے انصاف کا طلبگار