لال حویلی کے باہر موتی بازار اور راجا بازار کے تاجروں نے احتجاج کیا اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے۔
راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے دستے لال حویلی کے باہر پہنچ گئے ہیں۔ رینجرز کو فوری طور پر مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لال حویلی کے باہر موجود مظاہرین کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس صورتحال میں شیخ رشید احمد اور لال حویلی کی سیکیورٹی گزشتہ روز ہی بڑھا دی گئی تھی ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے انہیں سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔