Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی 34رکنی وفاقی کابینہ کی فہرست جاری، آج حلف اٹھائے گی

وزیراعظم شہباز شریف کی 34رکنی وفاقی کابینہ کی فہرست جاری، آج حلف اٹھائے گی
34 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔

30 وزرا اور 4 وزرائے مملکت پر مشتمل 34 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھانے گی. تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔

وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثناء اللہ سردار ایاز صادق رانا تنویر حسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نزیر تارڑ شامل ہیں۔



پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ نوید قمر شیری رحمان عبدالقادر پٹیل شازیہ مری سید مرتضی محمود ساجد توری احسان الرحمان عابد حسین بھائیوکابینہ میں شامل ہیں۔



جے یو آئی سے اسد محمود عبدالواسیع عبدلشکور محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔اسرار ترین شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ بھی حلف اٹھائیں گے۔

وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر شامل ہیں. قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔