پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نےشاہ محمودقریشی کواسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا۔پولیس کی بھاری نفری نےشاہ محمودقریشی کوگرفتارکیا جس کے بعد ان کوایف آئی اے ہیڈکوارٹرزمنتقل کردیا گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصا ف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شاہ محمودقریشی کواسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا ہے۔
تحریک انصاف کے خلاف غیرقانی ہتھکنڈے مسلسل جاری
— PTI (@PTIofficial) August 19, 2023
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ایک بار پھر غیرقانی طور پر گرفتار
شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا
شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جارہا ہے
واضح رہے کہ شاہ محمودقریشی تحر یک انصاف کے دور حکومت کے دوران سائفر گمشدگی کے وقت وزیر خارجہ تھے۔