Get Alerts

حکومت کی جانب سے ڈیل کے دعوے، حکومت مہینوں یا ہفتوں میں نہیں دنوں میں جانے والی ہے، مریم نواز، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس

حکومت کی جانب سے ڈیل کے دعوے، حکومت مہینوں یا ہفتوں میں نہیں دنوں میں جانے والی ہے، مریم نواز، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس

بدقسمتی سے ہماری سیاسی جماعتیں ویسی نہیں جیسا ان کا 90 کی دہائی میں کردار تھا۔ ان سیاسی جماعتوں نے سب سے اہم چیز اس ملک کیلئے جو کی اٹھارویں ترمیم ہے۔ اب جو لوگ عوام کو اس کا حق نہیں دینا چاہتے، وہ اٹھاوریں ترمیم کے حق میں نہیں وہ اسے پاکستان کیخلاف سمجھتے ہیں۔ پہلے دبے لفظوں اور اب کھلم کھلا مخالفت کی جا رہی ہے، افتخار احمد



 



آفر کی باتیں اہم ادارے کو بدنام کرنے کا طے شدہ منصوبہ ہے، اس کا نقصان ادارے کے اندر بھی ہوتا ہے۔ اپنی خواہشات یا اقتدار کی خاطر اس حد تک نہیں جانا چاہیے کہ قومی ادارے کے اندر مسائل پیدا ہو جائیں، افتخار احمد



 



لوگوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں لیکن حکمران فرما رہے ہیں کہ ہماری مشکلیں ختم ہو گئی ہیں۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور گورننس کے مسائل بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ وزرا کے بیانات کا بغور جائزہ لیا جائے تو وہ تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ منتخب نہیں بلکہ لائے گئے ہیں، مرتضی سولنگی