ن لیگ پنجاب کا اہم اجلاس، باغی لیگی ارکان کے جوابات غیرتسلی بخش قرار، قانونی کارروائی کا فیصلہ

ن لیگ پنجاب کا اہم اجلاس، باغی لیگی ارکان کے جوابات غیرتسلی بخش قرار، قانونی کارروائی کا فیصلہ
مسلم لیگ ن پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں تمام باغی لیگی ارکان کے جوابات کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ نشاط ڈاہا، اشرف انصاری اورغیاث الدین کیخلاف ریفرنس اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی زیرصدارت ہوا جس میں کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات ناکافی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ حمزہ شہباز اور احد چیمہ کیخلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ایڈوائزری کمیٹی نے نشاط ڈاہا، اشرف انصاری اور غیاث الدین کیخلاف ریفرنس اور قانونی چارہ جوئی اور دیگر باغی ارکان کو ڈسپلنری کمیٹی میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے باغی ارکان حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں جس کی وجہ سے پارٹی نے ان تمام ارکان سے جواب طلب کیا تھا۔