Get Alerts

وفاق کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا: طلعت حسین کا دعویٰ

وفاق کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا: طلعت حسین کا دعویٰ
سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی  ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنرراج لگانے کیلئے دستاویزی جائزہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

https://twitter.com/TalatHussain12/status/1318137241219248128

انہوں نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ  وفاقی ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کیلئے پیپر ورک تیارکرلیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر سندھ میں گورنرراج نافذ کردیا جائے گا، لیکن فی الحال گورن رراج فوری لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

فی الحال گورنرراج لگانے کافیصلہ نہیں کیا گیا۔ لیکن ضرورت پڑنے پر صوبے میں  گورنر راج نافذ کردیا جائے گا۔ جس کے بعد سول حکومت کی آئینی و قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔اس سے قبل گورنر   سندھ عمران اسماعیل نے بھی تیس ستمبر کو کہا تھا کہ گورنر راج نہیں لگے گا۔ لیکن جنوری میں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی لیکن سیاسی تبدیلی کا کوئی نہ سوچے۔