پٹھان کا اخلاق بے مثال مگر دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں۔جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں۔  پٹھان بس دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔

پٹھان کا اخلاق بے مثال مگر دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  نے کہا ہے کہ پٹھان کا اخلاق بے مثال، پٹھان دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔

زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وکیل کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔ دوران سماعت وکیل منیر پراچہ نے عدالت کو بتایا کہ 2 بھائیوں کا آپس میں تنازع تھا۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں۔  پٹھان بس دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔جس پر وکیل نے کہا کہ لگتا ہے میں نے غلط جگہ پر ایسی بات کردی۔ اس موقع پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

چیف جسٹس نے ساتھی ججز کو دیکھ کر ریمارکس دیے کہ مجھے نہیں لگتا کہ بینچ میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگا۔ ہم نے عادی مقدمہ بازی کے راستے کو بند کرنا ہے۔

چیف جسٹس وکیل کے اردو اور انگریزی دونوں میں دلائل دینے پر شدید برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ نے 2 زبانوں کا قتل کیا ہے۔ یا تو اردو میں بتائیں یا پوری انگریزی بولیں۔