Get Alerts

'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' اکتوبر میں بھارتی سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کی بھارت میں ریلیز سے متعلق کافی عرصہ سے پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر رپورٹ کیا جا رہا تھا لیکن اب فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ فلم 2 اکتوبر کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' اکتوبر میں بھارتی سنیما گھروں کی زینت بنے گی

نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت اور معروف ہدایت کار بلال لاشاری کی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' اب بھارتی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ پاکستان کی تاریخ ساز فلم کی نمائش کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور فلم 2 اکتوبر کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی بلاک بسٹر فلم ' دی لیجنڈ آف مولا جٹ' 2 اکتوبر کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس حوالے سے کافی عرصہ سے پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر رپورٹ کیا جا رہا تھا لیکن اب فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ فلم 2 اکتوبر کو بھارتی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

عمارہ حکمت کا کہنا ہے کہ فلم کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی اور ہم چاہتے تھے کہ بھارتی پنجاب میں بھی ہمارے پنجابی بہن بھائی اس سپر ہٹ پنجابی فلم کو سینما گھروں میں دیکھ سکیں جس کیلئے کافی کوششیں کی گئیں۔ اب اکتوبر میں بھارتی فلمی شائقین اپنی پسندیدہ فلم کو پردہ سکرین پر دیکھ سکیں گے۔ اس فلم کی کاسٹ میں اداکار حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید، شفقت چیمہ، نئیر اعجاز اور سپر ہیرو فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں۔

واضح رہے فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں اس فلم کو پیش کیا گیا تھا اور فلم نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔ فلمی حلقوں کے مطابق بھارت میں بھی یہ فلم ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرے گی۔