کرونا کی نئی لہر: 'مئی کا مہینہ اہم ہے،وسط مئی تک کڑی نگاہ رکھنا ہوگی'

کرونا کی نئی لہر: 'مئی کا مہینہ اہم ہے،وسط مئی تک کڑی نگاہ رکھنا ہوگی'

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ کرونا کی نئی لہر کے لیے مئی کا مہینہ اہم ہے، ان کا کہنا تھا کہ مئی کے وسط تک کڑی نگاہ رکھنا ہوگی۔


جیونیوز کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ وبا سے نمٹنےکے لیے انتظامات کر دیئے گئے اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ملک بھر میں  17000 آئی سی یو میں ہزاروں بیڈز نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرکاری اور نجی  ہسپتالوں کے پاس 4 ہزار وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے  1300 کے قریب وینٹی لینٹرز کرونا مریضوں کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔


چیئرمین این ڈی ایم اےکے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں ہوٹل بھی بک کروائے جاچکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز کی تعداد 8 ہزار  5 سو سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے 176 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔