Get Alerts

پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری

پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی. پی ٹی آئی کے امیدوار آج اپنے متعلقہ ریٹرنگ آفیسرز کے پاس اپنا ٹکٹ جمع کروائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے امیدواروں کے انٹرویوز کرنے کے بعد انہیں ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری کی جس کے بعد پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

پی ٹی آئی نے پنجاب کے چاروں اضلاع میں اپیل کمیٹیاں بنا دیں جہاں نظر ثانی اپیل دائر ہوسکے گی۔

کسی بھی نشست کے لیے دائر ہونے والی اپیل پر عمران خان غور کرنے کے بعد امیدوار کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پارٹی کی جانب سے پی پی 144 سے یاسر گیلانی، پی پی 145 سے آصف بھنڈر، پی پی 146 سے ملک وقار، پی پی 147 سے  غلام محی الدین دیوان، پی پی 148 سے عبدالکریم خان، پی پی 149 سے میاں عباد فاروق اور پی پی 150 سے قیصر بٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 151 سے حافظ منصب اعوان، پی پی 152 سے ناصر سلمان، پی پی 153 سے سعید سندھو، پی پی 154 سے علی عباس، پی پی 155 سے شیخ امتیاز، پی پی 156 سے علی امتیاز، پی پی 157 سے حافظ فرحت، پی پی 158 سے مہر شرافت، پی پی 159 سے اعظم نیازی اور  پی پی 160 سے حیدر مجید تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پی پی 161 سے عمار بشیر گجر، پی پی 163 سے منشا سندھو، پی پی 164 سے احمر بھٹی، پی پی 165 سے خالد گجر، پی پی 166 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 167 سے ملک ندیم بارا، پی پی 168 سے میاں محمودالرشید، پی پی 169 سے میاں اکرم عثمان اور پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا. جبکہ پی پی 162 کے ٹکٹ ہولڈر کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اسی طرح پی پی 171 سے مہر واجد، پی پی 172 سے زبیر نیازی اور پی پی 173 سے ڈاکٹر یاسمین راشد قسمت آزمائیں گی۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔