Get Alerts

ضمنی انتخابات کے نتائج روکنے کا معاملہ: ملک میں سلیکشن اور الیکشن کے درمیان تمیز ختم ہو چکی ہے، سراج الحق

ضمنی انتخابات کے نتائج روکنے کا معاملہ: ملک میں سلیکشن اور الیکشن کے درمیان تمیز ختم ہو چکی ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کا نوجوان تبدیلی کے نعروں سے مایوس ہوگیاہے۔ بے روزگاری اور غربت نے لاکھوں نوجوانوں کو فٹ پاتھوں پر لاکھڑا کیاہے۔
ضمنی انتخابات میں خون خرابہ ، دھاندلی الزامات الیکشن کمیشن ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی ہے۔ ملک میں الیکشن اور سلیکشن کی تمیز ختم ہو چکی ہے۔ ضمنی انتخابات میں بدانتظامی مستقبل میں مزید خوفنا ک واقعات کی محض ایک جھلک ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن ریفارمز کے لیے اب تک ایک قدم بھی نہیں اٹھایا۔ سوچناپڑے گا کہ آئندہ جنرل یا بلدیاتی الیکشنز میں الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری کس طرح پوری کرے گا ۔
الیکشن کمیشن کو بااختیار ، آزاد اور طاقتور ادارہ ہونا چاہیے۔ تین بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈران ٹی وی سکرینوں او ر ایوانوں میں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں۔ جماعت اسلامی سسٹم میں بہتری لانے کا مطالبہ کر رہی ہے. جماعت اسلامی پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
اللہ نے موقع دیا تو عوام کی قسمت سنواریں گے۔