صدر عارف علوی نے پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

صدر عارف علوی نے پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
ہم صدر صاحب جو پیشے کے اعتبار سے دانتوں کے ڈاکٹر ہیں انہوں نے ہمارے آئین کی داڑھ نکالنے کی کوشش کی ہے، مجھے نہیں معلوم ان کی اپنی عقل داڑھ نکلی ہوئی ہے یا نہیں لیکن انہوں نے اس ملک کے آئین کیساتھ مذاق کرنے کی پوری کوشش کی ہے، مرتضی سولنگی

الیکشن ایکٹ کی دفعہ 157 کے تحت صدر پاکستان کو اختیار حاصل ہے کہ وہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں لیکن اس کی دو شرائط ہیں؛ پہلی یہ کہ وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کریں اور دوسری شرط یہ ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کے مشورے کے پابند ہیں، احمد بلال محبوب

جب تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کوئی سمری بنا کر صدر مملکت کو نہیں بھیجتا تب تک صدر کا آرڈر بالکل غیر قانونی ہے۔ میری آئینی اور قانونی رائے یہی ہے کہ صدر کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، اویس بابر

یہ بات تو طے ہے کہ الیکشن 90 دن کے اندر ہونے ہیں لیکن اس کے ساتھ آرٹیکل 105 گورنر کو پابند کرتا ہے کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے اور وہ 90 دنوں کے اندر ہوں گے۔ 35 دن گزر چکے اب ہمارے پاس صرف 55 دن باقی ہیں، شعیب شاہین