ایئرپورٹس میں بیگز پر پلاسٹک ریپنگ کی لازمی شرط پر شہباز گل کی تنقید

ایئرپورٹس میں بیگز پر پلاسٹک ریپنگ کی لازمی شرط پر شہباز گل کی تنقید
سول ایوی ایشن ڈویژن نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار دیتے ہوئے ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کیلئے مزید مشینیں لگانے کی ہدایت کرچکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے بغیر پلاسٹک ریپنگ کے سفری بیگ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سول ایوی ایشن ڈویژن کے اس اقدام پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، یاد رہے کہ لازمی پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کی کمپنی ایئرکیرو کو دیا گیا ہے، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایئرکیرو کمپنی مسافروں سے فی بیگ 50 روپے وصول کرے گی۔

تاہم معاملے پر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک غیر ضروری اقدام ہے۔ متعلقہ ادارے سے گزارش کی ہے کہ ایسے غیر ضروری خطوط لکھنے کی وجہ معلوم کی جائے۔ یہ ماحول کو بھی آلودہ کرے گا اور عوام کو پریشان بھی۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1152592730331262976?s=20