پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے ریکارڈ 153 اموات، حالات خراب : وزیر اعظم کا انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا اعلان

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے ریکارڈ 153 اموات، حالات خراب : وزیر اعظم کا انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا اعلان

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کرونا وائرس سے متاثرہ 6604 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 153 اموات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔


این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق  پاکستان میں کرونا کے مریضوں  کی کل تعداد 171666 ہو گئی ہے جن میں سندھ میں سب سے زیادہ 65163 مریض، پنجاب میں 64216،  خیبر پختونخوا میں 20790، بلوچستان میں 9162، گلگت بلتستان میں 1253،  اسلام آباد میں 102749 جبکہ آزاد کشمیر میں 803 مریض شامل ہیں۔


 بی بی سی کے مطابق سب سے زیادہ 1347 اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 63504 ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کل سے جزوی طور پرکھولنے کا اعلان کیا ہے۔


وزیر اعظم کے بیان کے مطابق  یہ اقدام خصوصی طور پر بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں کے لیے لیا جا رہا ہے جو اس وبا کے دوران شدید متاثر ہوئے ہیں۔