فیروز خان کی بہن کا بھی بھائی کے نقشے قدم پر چلنے کا فیصلہ، شوبز سے کنارہ کشی

فیروز خان کی بہن کا بھی بھائی کے نقشے قدم پر چلنے کا فیصلہ، شوبز سے کنارہ کشی
پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان نے حال ہی میں شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ ان کی بہن اداکارہ دعا ملک بھی بھائی کی نقشے قدم پر چلنے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔ جس کے بعد دعا ملک نے ایک انٹرویو میں اعلان بھی کیا تھا کہ وہ بھی جلد اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کریں گی اور ان کے بعد ان کی بہن حمیمہ ملک کی باری ہوگی۔

اور اب دعا ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کردی جس میں وہ اپنے سر کو ڈھانپے ہوئے ہیں۔ اس تصویر پر دعا ملک نے لکھا کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم، یا اللہ مدد! ایسا کرنے کے لیے بے حد ہمت چاہیے تھی۔ آپ سب بھی ایسا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے اس تصویر کے ساتھ حجاب سے متعلق قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا۔ ویسے دعا ملک نے خود تو اس پوسٹ میں شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے کوئی انکشاف نہیں کیا البتہ ایسا ضرور محسوس ہورہا ہے کے انہوں نے حجاب کرنے کے فیصلے کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔



 










View this post on Instagram



















 

call me again naa Rasool Allah! Jaldi Sey .....


A post shared by Dua Malik (@duamalik) on









اس تصویر کے حوالے سے ان کی بہن حمیمہ ملک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دعا تم ہمیشہ سے میرا سپورٹ رہی ہو اور میں تم سے ہمیشہ متاثر ہوئی، مجھے تم پر بےحد فخر ہے۔ اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔



حمیمہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعا کو حجاب کرنے کی مبارکباد بھی دی۔



خیال رہے کہ دعا ملک نے 2014 میں گلوکارہ ہونے کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ کئی ڈراموں کے ٹائٹل گانے گا چکی ہیں جبکہ انہوں نے 2018 کے ڈرامے ’خفا خفا زندگی‘ میں مرکزی کردار بھی نبھایا تھا۔