پاکستان پر اسلام کے نام پر بہت کچھ آسانی سے کر لیا جاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل اور اب تو شوبزنس بھی۔ اسکی کئی مثالیں ہیں جدھر نگاہ دوڑاؤ بھری پڑی ہیں۔
تازہ ترین پیش رفت اداکار فیروز خان کی ہے۔ فیروز خان نے 6 ماہ سے بھی کم عرصہ پہلے ایک دنن اچانک اعلان کیا کہ وہ مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑ رہے ہیں۔ اور اس پلیٹ فارم کو اسلام کی خدمت کے لیئے وقف کردیں گے۔ تاہم اب اچانک انہوں نے شوبز میں واپسی کر لی ہے۔ اور اعلان کیا ہے کہ وہ آج کل مختلف ڈراموں کے سکرپٹس پڑھ رہے ہیں۔
دلچسپ طور پر فیروز خان نے شوبز میں واپسی کی دلچپ وجہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے شیخ حضرت سلطان محمد علی جو حضرت حق باہو کی دسویں نسل میں سے ہیں، انہوں نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتا۔ ڈان اخبار نے اداکار کے ایک یو ٹیوب انٹرویو کے حوالے سے لکھا کہ اداکار نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان ہواؤں کی قسم کھاتے ہیں جو پیغام ادھر سے ادھر پہنچاتی ہیں، وہ ہوائیں کون سی ہیں، میرے خیال سے میڈیا انڈسٹری ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دھر رہنا ضروری ہے اور انہیں یہاں کچھ کرنا ہے۔