اس سے قبل بھی عمران خان پر پہلے بھی متعدد بار حملوں کاخدشہ ظاہرکیا گیا تھا۔ کسی بھی ناخوشگور واقعہ کے پیش نظر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی۔
14 مئی کو سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے۔ اس سازش کا مجھے علم تھا۔ میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔
اس کے بعد 15 مئی کو فیصل آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے عوام سے ایک وعدہ لیا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو دیکھ کر انصاف دلائیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قتل کی سازش سے قبل اپنی حکومت کا خاتمہ بھی ایک بیرونی اور اندرونی سازش کو قرار دیا تھا۔