Get Alerts

لندن پلان؛ 'جنرل ظہیر نے ملک ریاض کو نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے بھیجا'

مبشر لقمان کے مطابق پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے 20 اپریل کو پریس کانفرنس میں چیف جسٹس کے خلاف جیسی گفتگو کی انہیں 15 سال کے لیے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔ اگر عدلیہ توہین عدالت پر آئی تو پھر پوری کی پوری تحریک انصاف جیل کے اندر ہو گی۔

لندن پلان؛ 'جنرل ظہیر نے ملک ریاض کو نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے بھیجا'

2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران محسن بیگ، میجر عامر اور میں اسلام آباد میں ملک ریاض کے گھر موجود تھے۔ جنرل ظہیر الاسلام کے فون پر ملک ریاض ان سے ملنے گئے اور واپس آ کر بتایا کہ وہ نواز شریف کو جنرل ظہیر کا پیغام دینے جا رہے ہیں کہ استعفیٰ دے دیں ورنہ اچھا نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم ہاؤس سے واپس آئے تو ان کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو کوئی ٹینشن نہیں، وہ آرام سے بیٹھا ہوا ہے اور کہہ رہا ہے جو کرنا ہے کر لو، میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ یہ کہنا ہے سینئر صحافی مبشر لقمان کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے بتایا توہین عدالت کی کارروائی عدلیہ صرف منتخب لوگوں کے خلاف چلائے گی تو باقی لوگوں کے الزام درست ہونے کا تاثر پیدا ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے 20 اپریل کو پریس کانفرنس میں چیف جسٹس کے خلاف جیسی گفتگو کی انہیں 15 سال کے لیے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔ اگر عدلیہ توہین عدالت پر آئی تو پھر پوری کی پوری تحریک انصاف جیل کے اندر ہو گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

مبشر لقمان کے مطابق کرغستان میں 19 ہزار پاکستانی طلبہ اور ہزاروں دیگر پاکستانی موجود ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ان طلبہ کو لے جانے میں عمران نذیر نامی شخص کا مرکزی کردار ہے جو پی ٹی آئی دور میں نمایاں ہوئے تھے اور شیخ رشید کے بہت قریبی ہیں۔ عمران نذیر انسانی سمگلنگ کا پورا نیٹ ورک چلا رہے ہیں اور جہاز بھر بھر کر طلبہ کو کرغزستان لے جا رہے ہیں۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔