انٹرنیشنل میڈیا کی خبروں کے مطابق القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری افغانستان کے صوبے غزنی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی موت کی وجہ طبعی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمن الظواہری دے کا شکار تھے اور آخری وقت میں انکی موت سانس میں دشواری کی وجہ سے ہوئی۔
تاہم ابھی تک القاعدہ نے انکی موت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ ایمن الظواہری دو مئی دو ہزار گیارہ کو اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت کے بعد القاعدہ کے سربراہ بنے تھے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے اور انکی عمر 69 سال تھی۔