کراچی میں جو ہوا ہمارا بیانیہ 'ریاست کے اوپر ریاست ہے' کا کھلا ثبوت ہے: نواز شریف

کراچی میں جو ہوا ہمارا بیانیہ 'ریاست کے اوپر ریاست ہے' کا کھلا ثبوت ہے: نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جو ہوا اور ہورہا ہے ہمارا بیانیہ 'ریاست کے اوپر ریاست ہے' کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ نے منتخب صوبائی حکومت کا مذاق اڑایا اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کے مرتکب ٹھہرے۔ انہوں نے کیپٹن صفدر کو انکے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کرنے پر لکھا کہ آپ نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے۔

نواز شریف نے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا کہ صوبے کے سینئر ترین افسر کو کو زبردستی اغواء کر کے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کے آرڈرز لئے اور پاک فوج کو بدنام کیا۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ اور دیگر افسران افسران کی چھٹی کی درخواست ساتھ پوسٹ کر کے انہوں نے کہا کہ انکا یہ خط آپکی آئین سے بغاوت کا ثبوت ہے۔

https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1318558627481948169

 

 

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر، کراچی پولیس چیف،ایڈیشنل آئی جی سندھ سمیت 15سے زائد اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔

چھٹی پر جانے والے افسران میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے اپنی چھٹیوں کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدرکے خلاف ایف آئی آرکے واقعےمیں پولیس افسران کو بے عزت کیا گیا اور ایف آئی آر کے معاملے میں افسران سے ناروا رویے پر تمام پولیس افسران کو دھچکا لگا۔