الیکڑانک ووٹنگ، حکومت کیوں بضد ہے؟ نیوزی لینڈ نے کھیلنے سے انکار کیوں کیا؟ الیکشن کمیشن کے ساتھ حکومت کی لڑائی

الیکڑانک ووٹنگ، حکومت کیوں بضد ہے؟ نیوزی لینڈ نے کھیلنے سے انکار کیوں کیا؟ الیکشن کمیشن کے ساتھ حکومت کی لڑائی

ہندوستان میں جو این آر آئی ہے اسے ووٹ کا حق ہے وہ ووٹ دے سکتا ہے، آپ پاکستان میں ان لوگوں کو ووٹ کا حق دینا چاہ رہے ہیں جو بیرون ملک بیٹھے ہیں دوہری شہریت رکھنے والا پارلیمنٹ کا ممبر نہیں بن سکتا، مگر وہ اسمبلی کو بنانے میں ووٹ کاسٹ کریں گے، افتخار احمد



 



جن دو وزرا کو نوٹس جاری ہوئے ہیں اگر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرلیا تو آپ دیکھیں گے ان لوگوں کو معافی مانگنا پڑے گی یا اپنی نشتوں سے محروم ہونا پڑے گا۔ یہی ملک کا قانون کہتا ہے۔ یہ بتائیں کہ انہوں نے جو الیکشن کا منشور دیا تھا اس میں الیکٹرانگ ووٹنگ کا ذکر ہے؟، افتخار احمد



 



ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں پر عدم اعتماد رول ہے، جو بے دردی کیساتھ بٹا ہوا ہے۔ موجودہ حکومت کے وزرا ایک آئینی ادارے کو پریس کانفرس میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہیں۔ کوئی آگ لگانے کی بات کرتا ہے کوئی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی کہتا ہے۔ اس طرح کے ماحول میں جو الیکشن ہونگے اسکو کون مانے گا، مرتضی سولنگی



 



یوں لگتا ہے ملک میں سیاسی عدم استحکام کم ہونے کی بجائے اگلے الیکشن تک بڑھے گا اور خدا نخواستہ انہی لائنز پر الیکشن ہوتا ہے تو مزید عدم استحکام ہوگا سیاسی طور پر بھی اور اسکا اثر معیشت پر بھی پڑے گا۔ جتنا بھی آئینی اور جمہوری سسٹم ہے اس میں مزید دراڑیں پڑیں گی، یہ خوفناک صورتحال ہے، رضا رومی