ماضی میں پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے مجھے سپورٹ کیا، ناصر حسین شاہ

ماضی میں پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے مجھے سپورٹ کیا، ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جب میں پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن لڑ رہا تھا تو اسٹیبلشمنٹ نے مجھے سپورٹ کیا تھا۔

منصور علی خان کے پروگرام ''ٹو دی پوائنٹ'' میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018ء میں جس طرح اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف کی سپورٹ کی تھی بالکل اسی طرح ہمیں سپورٹ کیا گیا تھا۔ یہ چیزیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

https://twitter.com/_Mansoor_Ali/status/1473339437128069122?s=20

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مقتدر اداروں کا اس سارے معاملے میں کردار تو ہے لیکن ان کیلئے سب سے بڑی اہمیت پاکستان ہے۔ اگر وہ دیکھیں گے کہ پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ پاکستان بین الاقوامی طور پر تنہا رہ گیا ہے اور جن لوگوں کو ہم سپورٹ کر رہے ہیں وہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے تو اگر سپورٹ دینے والے نیوٹرل ہو جائیں تو عمران خان کی حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔