Get Alerts

معاشی حالت پتلی | کیا پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے؟

معاشی حالت پتلی | کیا پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے؟
پاکستان میں معیشت کے حالات اب سری لنکا کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایک سال قبل سری لنکا میں بھی ڈیفالٹ سے پہلے اسی طرح کے حالات پیدا ہو گئے تھے۔ پاکستان اب وہیں کھڑا ہے۔ اب ہمارے پاس مہینے نہیں بلکہ کچھ ہی دن اور ہفتے باقی رہ گئے ہیں، خرم حسین

آئی ایم ایف کی شرائط مان کر موجودہ کرائسس سے نکلا جا سکتا ہے مگر اس کی بہت بھاری سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی کیونکہ یہ شرائط بہت سخت ہیں، خرم حسین

سخت فیصلے لینے سے ن لیگ کو نقصان تو پہنچے گا لیکن اتنا بھی نہیں پہنچے گا کہ وہ بالکل ہی ختم ہو کر رہ جائے۔ پاکستان کی معیشت غلط فیصلوں کی وجہ سے تباہ ہوئی ہے۔2023 کے سال میں تو سیاسی و معاشی حالات استحکام کی جانب جاتے نظر نہیں آتے، مشرف زیدی

پچھلے چار پانچ سال میں ملک کے اندر عوام، اداروں، آئین جبکہ ملک کے باہر سعودی عرب، یو اے ای، چین اور امریکہ جیسے ملکوں کے ساتھ اتنا جھوٹ بولا گیا کہ اب دوسرے ملک اور آئی ایم ایف جیسے عالمی ادارے ہم پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں، مشرف زیدی