ن لیگ کے 4 لیڈر نواز شریف کی جگہ لینے کو تیار، پاکستانی کی پتلی معاشی حالت، صدارتی نظام کے حق میں نئی مہم شروع،پیچھے کون؟

ن لیگ کے 4 لیڈر نواز شریف کی جگہ لینے کو تیار، پاکستانی کی پتلی معاشی حالت، صدارتی نظام کے حق میں نئی مہم شروع،پیچھے کون؟

پی ٹی آئی میں لوگ عمران خان کی جگہ لینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، اور شیروانیاں سلا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں جب عمران خان کے متبادل بارے گفتگو ہونا ہوئی تو فواد چودھری نے اس سے توجہ ہٹانے کیلئے بیان داغ دیا کہ شریف قیادت کے بعد 4 افراد مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، مزمل سہروردی



 



اصل بغاوت ن لیگ میں نہیں بلکہ پی ٹی آئی میں ہے۔ شاہد خاقان عباسی، احسن قبال، مفتاح اسماعیل اور سردار ایاز صادق لیگی قیادت کیخلاف نہیں جا سکتے۔ حکمران جماعت کی جانب سے ان کے بارے میں صرف کہانیاں گھڑی گئی ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی



 



حکومت کا خسارہ بڑی تیزی سے چڑھ گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آپ سے اخراجات تو کنٹرول نہیں ہونگے اب خسارہ اتنا بڑھ گیا ہے تو منی بجٹ لائیں۔ آئی ایم ایف کبھی اشیائے ضروریہ یا ڈبل روٹی کی قیمتیں بڑھانے کا نہیں کہتی، فرخ سلیم



 



حکومت نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ پیٹرول کے اوپر 30 روپے فی لیٹر ٹیکس لگایا جائے گا ہم نے اسی وعدے کی بنیاد پر 500 ملین ڈالر وصول کئے تھے۔ تاہم ن آئی ایم ایف اسی وجہ سے اب زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی طور پر وعدے کی تکمیل چاہتی ہے، فرخ سلیم