میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 'اوپن اینڈ شٹ' کیس ہے اور اس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آئے گا، یہ عمران خان اپنے اوپر خود وقت لیکر آئے ہیں وہ کسی کی بات نہیں مان رہے۔ پنڈی پلان کے تحت بھی انہیں کہا گیا تھا کہ آپ لانگ مارچ کا ارادہ ترک کردیں، نجم سیٹھی
اسلام آباد میں حال ہی میں ایک ملاقات ہوئی ہے جس کا حوالہ ہمارے مشہور صحافیوں اعزازسید اور عمر چیمہ نے دیا تھا۔ عارف علوی، اسد عمر اور ایک لیفٹیننٹ جنرل بھی تھے ملاقات میں انہوں نے بتادیا تھا کہ یہ فیصلہ آنے والا ہے آپ نے زیادہ شور نہیں مچانا، نجم سیٹھی
خان صاحب جو لائن لئے ہوئے ہیں اس میں ان کی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں، یوتھ اثاثہ ہیں اور عمران خان اسے ضائع کررہا ہے اس اثاثے کیساتھ تو ملک بن سکتے ہیں تباہ نہیں کرنے چاہیے مگر خان صاحب انہیں غلط راستے پر لیکر جارہےہیں، نجم سیٹھی
عمران خان ملک میں ون پارٹی سسٹم بنانا چاہ رہے تھے۔ ون پارٹی سسٹم فوج کی سپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ہائبرڈ سسٹم چلانے کی کوشش کی تھی اسٹیبلشمنٹ نے لیکن وہ ناکام ہوگیا۔ خان صاحب کو کہہ دیا ہے کہ یہ نہیں چل سکتا ہم نیوٹرل ہوگئے ہیں ساستدان اپنے معاملات خود حل کریں، نجم سیٹھی