پاکستانی عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
پاکستان کو اس لسٹ میں 2018 میں ڈالا گیا تھا جب پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کو اقتدار سنبھالے چند ہی ہفتے ہوئے تھے۔
اس سے پہلے بھی پاکستان 2008 سے 2009 تک اس لسٹ پر رہا ہے۔ اسے دوبارہ 2012 میں اس لسٹ پر ڈالا گیا تھا لیکن 2016 میں ایک بار پھر گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
گذشتہ دو برسوں میں حکومتِ پاکستان نے ایسے متعدد قاقدامات لیے ہیں جن سے اسے اس لسٹ سے نکلنے میں مدد ملے۔ اس حوالے سے عمران خان دورِ حکومت میں بڑی تعداد میں قوانین بنائے گئے تھے۔