نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے بتایا کہ چین نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے اور ویکسین کلینیکل ٹرائل کے لئے پاکستان کو بھی دی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ڈاکٹر عامر اکرام نے مزید بتایا کہ چین میں کلینیکل ٹرائلز کا آخری مرحلہ جاری ہے اور یہ دوا تین ماہ میں دستیاب ہو گی۔
ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ امید ہے اگلے تین ماہ میں یہ ویکسین پاکستان میں لانچ کر دی جائے گی اور پاکستان چین کی طرف سے فراہم کردہ ویکسین لانچ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔
BIG BREAKING!! EXCLUSIVE!!
China has developed COVID-19 vaccine and Pakistan is going to receive it pretty SOON making Pakistan one of the first few countries in the world to launch COVID-19 vaccine! NIH Exectuive Director Gen. Aamer Ikram confirms!! pic.twitter.com/wOEOrny403
— Saadia Afzaal (@SaadiaAfzaal) April 22, 2020
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کا پھیلاؤ رو بروز تیز ہوتا جا رہا ہے اور آج بھی مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 10 ہزار 72 ہوگئی ہے جبکہ 212 افراد وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔
ملک میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آیا تھا اور 31 مارچ تک تعداد تقریباً 2 ہزار تک پہنچی۔ تاہم یکم اپریل سے لے کر اب تک اس تعداد میں 7 ہزار سے زائد مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح اموات کی تعداد بھی اسی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ملک میں ہونے والی مجموعی اموات میں پہلے 100 اموات 28 دن میں ہوئیں جبکہ باقی 100 سے زائد اموات صرف 7 دن میں ریکارڈ کی گئیں۔
BIG BREAKING!! EXCLUSIVE!!
China has developed COVID-19 vaccine and Pakistan is going to receive it pretty SOON making Pakistan one of the first few countries in the world to launch COVID-19 vaccine! Kudos to China Synopharm Intl Corp. and National Institute of health Pak ?? ?? pic.twitter.com/NyRrEGC2dP
— Saadia Afzaal (@SaadiaAfzaal) April 22, 2020