Get Alerts

سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر حکومت اپوزیشن ملاقات، ن لیگی وفد کا شرکت سے انکار

سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر حکومت اپوزیشن ملاقات، ن لیگی وفد کا شرکت سے انکار
سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کے معاملے میں اہم موڑ آگیا۔ سینیٹ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔

سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ،حکومت اور اپوزیشن وفود کی اہم ملاقات ہوئی۔

حکومتی وفد میں قائد ایوان شہزاد وسیم، وفاقی وزیر سنیٹر شبلی فراز اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی شریک ہوئے۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی اور سنیٹر شیری رحمان شریک ہوئے ہوئے۔

مسلم لیگ کے وفد نے حکومتی و اپوزیشن وفد کی ملاقات میں شرکت سے انکار کر دیا جبکہ  مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں اپوزیشن کے لئے27کمیٹوں کی چئیرمین شپ مانگ لی،ذرائع

قائد خزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کے بار باربلانے کے باوجود مصدق ملک نے میٹنگ میں شرکت سے انکار کردیا۔

اس قبل قائد خزب اختلاف یوسف رضاگیلانی اور قائد ایوان سینیٹ میں اپوزیشن کو22جبکہ حکومت کو16کمیٹیوں کی ممبر شپ کا فارمولا طے پایا تھا