پی ایس ایل9؛ ٹی20 فارمیٹ میں بابراعظم کا ایک اور اعزاز

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے یہ اعزاز محض 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل 9 کا شاندار آغاز کیا ہے جس کے دوران بابر اعظم سے مزید ریکارڈ ساز اننگز کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

پی ایس ایل9؛ ٹی20 فارمیٹ میں بابراعظم کا ایک اور اعزاز

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن  9 میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 9 کےمیچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں سب سے کم اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز محض 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ اپنی اننگز کے دوران بابر اعظم نے141.18 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ  7چوکے اور 1 چھکا بھی لگایا۔ جس کے بعد بابر اعظم دنیا میں سب سے کم اننگز میں 10ہزار رنز کرنے والے بیٹر بن گئے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل 9 کا شاندار آغاز کیا ہے جس کے دوران بابر اعظم سے مزید ریکارڈ ساز اننگز کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ کارنامہ 285 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔

اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی 299 اننگز کیساتھ تیسرے، ڈیوڈ وارنر 303 اننگز کے ہمراہ چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے آیرون فنچ 327 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔