'ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیل وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کروائی'

سپریم کورٹ سے ایسے فیصلے تواتر کے ساتھ آتے رہے ہیں کہ احمدی پاکستانی شہری ہیں اور انہیں پورے حقوق حاصل ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سیاسی نوعیت کی بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایسی ہوا بنائی جا رہی ہے جیسے قاضی صاحب نے احمدیوں کو مسلمان قرار دے دیا ہے۔

'ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیل وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کروائی'

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں آئینی عہدوں پر ڈیڈ لاک تھا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین معاملات محسن نقوی نے طے کروائے ہیں۔ وہ اس سارے معاملے میں ڈیل میکر ہیں، الیکشن کے نتائج سے لے کر اب تک ان دونوں جماعتوں میں محسن نقوی پل کا کردار ادا کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بیش تر ارکان حکومت میں وزارتیں لینے کے حق میں نہیں ہیں۔ اسی بنیاد پہ میں سمجھتا ہوں پیپلز پارٹی سیکنڈ فیز میں بھی وزارتیں نہیں لے گی۔ یہ کہنا ہے صحافی اعجاز احمد کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں جہانزیب عباسی نے کہا یہ معاملہ تب شروع ہوا جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت آئی مگر ان کی ریٹائرمنٹ تک اس شکایت پر کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ ججز کی ریٹائرمنٹ یا استعفیٰ دینے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل میں نہیں چلائی جا سکتی۔

یاسر لطیف ہمدانی کے مطابق سپریم کورٹ سے ایسے فیصلے تواتر کے ساتھ آتے رہے ہیں کہ احمدی پاکستانی شہری ہیں اور انہیں پورے حقوق حاصل ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سیاسی نوعیت کی بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایسی ہوا بنائی جا رہی ہے جیسے قاضی صاحب نے احمدیوں کو مسلمان قرار دے دیا ہے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔