امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم طیفی کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے کام جاری ہے۔ کیس سے متعلق تحقیقاتی پولیس ٹیم ریڈ وارنٹ کے بعد انٹرپول سے رابطہ کرے گی۔ وقوعہ کی جیو فینسنگ کرکے 500 کالز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ ملزمان تک جلد از جلد پہنچنے کے لیے ان کالز کو مزیدشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ

امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم ؛پیشرفت سامنے آگئی،  نامزد مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل ) میں ڈال دیا گیا جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام ایئرپورٹس پر الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا۔  ایف آئی اے اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایئر پورٹس پر الرٹ جاری کر دیے۔

پولیس نے نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس امیر بالاج ٹیپو قتل میں مبینہ ملوث طیفی بٹ کے ریڈوارنٹ  حاصل کرے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم طیفی کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے کام جاری ہے۔ کیس سے متعلق تحقیقاتی پولیس ٹیم ریڈ وارنٹ کے بعد انٹرپول سے رابطہ کرے گی۔ وقوعہ کی جیو فینسنگ کرکے 500 کالز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ ملزمان تک جلد از جلد پہنچنے کے لیے ان کالز کو مزیدشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب کہ پولیس بالاج قتل کیس میں 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم تعریف عرف طیفی بٹ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔جب کہ دوسرا نامزد ملزم عقیل عرف گوگی تاحال پاکستان میں موجود ہے، جس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپا مار کارروائیاں کر رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی اسلام آباد سے دبئی فرار کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ملزم عقیل عرف گوگی بٹ بھیس بدل کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا۔ لیکن پولیس کو دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

دوسری جانب ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس میں ملزم کے طریقہ کار سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ ملزم شادی ہال کے اندر داخل ہونے کے لیے کیمرہ مین بن کرگیا تھا۔

امیر بالاج ٹیپو کو اتوار 18 فروری کی شب ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکےقتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ اور 25 سال سےنامزد ملزم گوگی بٹ کا ذاتی ملازم ہے۔ قتل کے الزام میں پولیس نے گوگی بٹ کے گھرپرچھاپہ مارکرچارگن مینوں کے علاوہ حملہ آورکی بیوی کو بھی حراست میں لے رکھا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور مظفر حسین شادی کی تقریب میں کیمرہ مین بن کر داخل ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ویڈیو بنانے کے لیےا میربالاج کے قریب گیا جہاں اس کی تلاشی بھی لی گئی۔ امیر بالاج کے قریب آنے پر دوسری بار بھی ملزم کی تلاشی لی گئی تاہم اس سے کوئی مشتبہ چیز نہ ملی۔ ملزم کو تیسری بار امیر بالاج کے قریب جانے سے قبل وہاں موجود دیگر ساتھیوں نےاسلحہ دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آورنے اسی پستول سےامیربالاج پر فائرنگ کی اور اس حملے کے دوران ہی ساتھیوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورمظہر پہلے بھی گوگی بٹ کے کہنے پرمجرمانہ کاروائیاں کرتارہا ہے۔ اس نے اپنے بہنوئی کو بھی گولیاں ماری تھیں۔ملزم نے 4 شادیاں کررکھی ہیں اور وہ مختلف مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے۔

واضح رہے کہ امیر بالاج کو گزشتہ اتوار کی شب چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔ قتل کیس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بالاج ٹیپو کو خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی ایما پر 4 نامعلوم افراد نے قتل کیا۔ واقعہ میں ملوث افراد فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور مظفرحسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ ملزم نے ایک روز قبل نیا موبائل فون اور سم خریدی تھی جو کراچی کی لطیفاں بی بی کے نام نکلی ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ امیر بالاج قتل کی رات کراچی سے دبئی فرار ہوا تھا۔