Get Alerts

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 10 بجے طلب، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں عام انتخابات 2024 میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے اراکین حلف اٹھائیں گے۔پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پرمشتمل ہے اور پارٹی پوزیشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن عام انتخابات میں 137 نشستیں حاصل کر کے اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔ بعدازاں 19 آزاد اراکین نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 10 بجے طلب، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

عام انتخابات کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں حکومت سازی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کل صبح طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد سپیکر نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔ کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب سپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔ 

نگران حکومت کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو زبانی طور پر اجلاس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں عام انتخابات 2024 میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے اراکین حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پرمشتمل ہے اور پارٹی پوزیشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن عام انتخابات میں 137 نشستیں حاصل کر کے اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔ بعدازاں 19 آزاد اراکین نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مسلم لیگ ن کو خواتین کی 34 اور اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی ملیں گی۔

عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 110 ہے اور ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کےحمایت یافتہ 105 امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔

شمالی پنجاب سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 20  ہے۔ سنٹرل پنجاب سے 27، مغربی پنجاب سے 30  اور جنوبی پنجاب سے 33 امیدوار کامیاب ہوئے۔

سنی اتحاد کونسل سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کی حتمی تعداد کا تعین ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ قانون نے گورنر پنجاب کو اسمبلی سیشن کے لیے سمری ارسال کردی ہے۔ محکمہ قانون نے پہلے اسمبلی سیشن کے لیے 6 دن منتخب کرنے کی تجویز دی۔ اسمبلی سیشن کے لیے  23 سے 28 فروری کے درمیان  سیشن بلانے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ قانون کو تاحال گورنر پنجاب کی جانب سے سمری واپس موصول نہیں ہوئی۔ گورنر پنجاب کی جانب سے مقررہ تاریخ کی سمری واپس آنے پر اسمبلی سیشن کال کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ قانون پہلے اسمبلی سیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ محکمہ قانون گورنر پنجاب کی جانب سے موصول سمری پر سیشن کال کرے گا۔